مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی علماء کی تنظيم جمعیت علمائے اسلام (س) کے خیبر پختونخواہ کے صدر مولانا یوسف شاہ نے طالبان کی حمایت پر فخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اب بھی افغان طالبان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کرک میں تحفظ اسلام کنونشن سے خطاب کے دوران یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما ہمیشہ مغربی طاقتوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیسی سیاسی جماعتوں کے پاس عوام اور مذہب کے تحفظ کا کوئی پروگرام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف اسلام، معاشرے میں سکیورٹی کی گارنٹی دے سکتا ہے، دیگر سیاسی جماعتیں سیکولرازم، سوشیالزم اور کمیونزم کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں، لیکن ان کے پاس عوام کی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں۔مولانا یوسف شاہ کے مطابق اسلام کے تحفظ اور مغربی طاقتوں کے خلاف مذہبی طاقتیں جلد متحد ہوں گی، جبکہ طالبان پرور مدارس پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور وہابی مدارس میں باقاعدہ دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی ہے۔ پاکستانی حکومت دہشت گردوں کے اعلی سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گھبرا رہی ہے جبکہ طالبان کے اعلی سہولتکاروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ